روس نے پاکستان اور افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے فوری طور پر روکے جائیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر درخواست کی گئی تو روس پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے سلسلے میں ثالثی پر غور کر سکتا ہے۔
انہوں نے پاکستان اور افغانستان سے اختلافات حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔




