جمعہ, فروری 27, 2026
انٹرنیشنلایران کی پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش

ایران کی پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے افغانستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت حل کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت اور اسلامی یکجہتی کا مہینہ ہے اسلئے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو ترجیح دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس عمل میں تعاون کیلئے تیار ہے اور کابل و اسلام آباد کے درمیان تعمیری مکالمے، باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں سرحدی کشیدگی کے واقعات پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!