جمعہ, فروری 27, 2026
پاکستانوزیراعظم کی شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کے گھر آمد، لواحقین...

وزیراعظم کی شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کے گھر آمد، لواحقین سے ملاقات، قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی

وزیراعظم شہباز شریف نے خوارج کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کے اہل خانہ سے ملاقات، قبر پر حاضری و فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مانسہرہ میں شہید کے نام سے دانش سکول کے قیام کا اعلان کردیا۔

جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور شاہ جی گل آفریدی کے ہمراہ فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر مانسہرہ گئے اور شہید کی والدہ، اہلیہ، بچوں سمیت لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم نے مانسہرہ میں شہید کے نام سے دانش سکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا اور ہمت و بہادری کی اعلی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو شہدا اور اہل خانہ پر فخر ہے، پاکستانی قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور پاک فوج شہید کے اہل خانہ کا مکمل خیال رکھیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!