اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشعیب شاہین کی ضمانت منظور، فوری رہائی کا حکم،دیگر رہنماؤں کی درخواستوں...

شعیب شاہین کی ضمانت منظور، فوری رہائی کا حکم،دیگر رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت 16ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد :  اے ٹی سی اسلام آباد نے رہنماء پی ٹی آئی شعیب شاہین کو فوری رہاء کرنے کا حکم دے دیا جبکہ دیگر گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم، شعیب شاہین سمیت دیگر کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔

وکلا ریاست حسین آزاد اور عادل قاضی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے پوچھا شعیب شاہین تو جسمانی ریمانڈ پر نہیں؟ وکیل نے بتایا شعیب شاہین کا 8 دن کا ریمانڈ ہوا اور اسی روز معطل کردیا گیا، وہ اڈیالہ جیل میں ہیں۔

عدالت نے تھانہ سنگجانی مقدمہ کا ریکارڈ اور پراسیکیوٹر کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا، وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو حاضر ہوا۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پراسیکیوٹر نہیں آیا تو ایک دن کی بات ہے سماعت ایک دن بعد ہو جائے گی، شیر افضل مروت، سعید شاہ، وقاص اکرم کی ضمانت کی درخواست متعلقہ جج خود سنے گا تاہم شعیب شاہین کی ضمانت کی درخواست پر آج فیصلہ کردوں گا۔

پی ٹی آئی وکیل ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریکارڈ آگیا ہے کچھ گزارشات کرنی ہیں، ایم این ایز سب جیل میں ہیں مگر شعیب شاہین اور دیگر ورکرز تو جیل میں ہیں، دو ممبر اسلام آباد بار کے سینئر ممبران ہیں، عدالت اس چیز کو دیکھے کہ یہ ایف آئی آر سسٹین ایبل ہے؟،ایف آئی آر میں پولیس والے کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں، شعیب شاہین پر پستول کا الزام ہے مگر ریکوری ایک ڈنڈے کی ہوئی ہے۔عدالت نے پوچھا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے؟ وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے تفتیشی افسر نے بتایا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈا ریکور کیا ہے۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا جبکہ دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت پیر کی صبح 9 بجے تک ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!