کیف (شِنہوا) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین، امریکہ اور روس کے وفود کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور مارچ کے اوائل میں متوقع ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق زیلنسکی نے بتایا کہ مذاکرات سے قبل یوکرین کے چیف مذاکرات کار رستم عمروف جو کہ یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکرٹری بھی ہیں، امریکی نمائندوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس دو طرفہ ملاقات میں آئندہ سہ فریقی مذاکرات کی تیاریوں، یوکرین کی تعمیر نو کے پیکج اور یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے ممکنہ تبادلے پر غور کیا جائے گا۔
اس سے قبل یوکرین، روس اور امریکہ کے وفود نے 23 تا 24 جنوری اور 4 تا 5 فروری کو ابو ظہبی میں مذاکرات کے دو دور منعقد کئے تھے، جس کے بعد 17 تا 18 فروری کو جنیوا میں ایک اور دور ہوا تھا۔




