جمعرات, فروری 26, 2026
انٹرٹینمنٹکم عمر ہوں، شناختی کارڈ بننے میں بھی 9 ماہ باقی، اداکارہ...

کم عمر ہوں، شناختی کارڈ بننے میں بھی 9 ماہ باقی، اداکارہ عینا آصف

پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ عینا آصف کہا ہے کہ میں ابھی کم عمر ہوں، میرا شناختی کارڈ بننے میں ابھی تقریباً 9ماہ باقی ہیں۔

عینا آصف نے حال ہی میں ایک نجی چینل کی رمضان نشریات میں شرکت کرکے میزبان کے سوال پر اپنی عمر کے بارے میں کھل کر بتادیا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کیا کرو لیکن جب وہ پہلے اپنی عمر کے حساب سے کردار ادا کرتی تھیں تو لوگ کہتے تھے کہ وہ بڑی لگتی ہیں حالانکہ میں نے اپنے کام کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ میں مشکل کردار ادا کر سکتی ہوں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عینا حقیقت میں 21 یا 22 سال کی ہیں جبکہ کچھ افراد اس بات پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر وہ حقیقت میں 18 سال سے کم عمر ہیں تو یہ چائلڈ لیبر کے زمرے میں آتا ہے اور اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!