نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی 1روپے 78پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوران سماعت جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا کو بتایا گیا کہ جنوری میں فی یونٹ فیول لاگت تخمینہ 10روپے 39پیسے تھا جبکہ جنوری میں فی یونٹ فیول لاگت 12روپے17پیسے رہی۔
نیپرا حکام نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی و دیگر کا موقف سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔




