جمعرات, فروری 26, 2026
انٹرنیشنلامریکا تجارتی کشیدگی، پالیسی کی غیر یقینی صورتحال کم کرے، آئی ایم...

امریکا تجارتی کشیدگی، پالیسی کی غیر یقینی صورتحال کم کرے، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی کشیدگی خاص طور پر بلند ٹیرف اور پالیسی کی غیر یقینی صورتحال کو کم کرے کیونکہ یہ عالمی معیشت کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ ٹیرف سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور سرمایہ کاری کو نقصان پہنچ رہا ہے جس سے اقتصادی ترقی کمزور ہو سکتی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غیر یقینی صورتحال اور تجارتی پابندیوں کے باعث عالمی سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے، اس صورتحال کے منفی اثرات نکل سکتے ہیں۔

عالمی معیشت کی نازک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے امریکا اور اسکے تجارتی شراکت داروں سے کہا ہے کہ وہ تجارتی رکاوٹوں اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں پر ملکر کام کریں اور جلد از جلد تجارتی معاہدوں تک پہنچیں تاکہ عالمی ترقی اور سرمایہ کاری کو تحفظ مل سکے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!