جمعرات, فروری 26, 2026
تازہ ترینشِنہوا نے شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کے نظم ونسق...

شِنہوا نے شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کے نظم ونسق پر کتاب شائع کر دی

بیجنگ (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے اشاعتی ادارے شِنہوا پبلشنگ ہاؤس نے "شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کا نظم ونسق” کے عنوان سے کتاب کی پہلی جلد شائع کر دی ہے۔

شِنہوا کی جانب سے مرتب کی گئی یہ کتاب چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے اور اسے ملک کے اندر اور بیرون ملک قارئین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے تاریخی بصیرت، غیر معمولی سیاسی جرات اور مضبوط ذمہ داری کے احساس کے ساتھ پارٹی اور ملک کے مقصد کے لئے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں اور نمایاں تبدیلیاں کیں۔

نئے عہد کی عظیم عملی جدوجہد کے دوران چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر مبنی شی جن پھنگ نظریہ تشکیل پایا جو چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ایک عظیم ملک کی تعمیر اور قومی احیا کو ہمہ جہت طور پر آگے بڑھانے کے لئے ایک سائنسی رہنما اصول کے طور پر کام کرتا ہے۔

شِنہوا کے صحافیوں نے تاریخ کو بنتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور بڑی تعداد میں ایسی خبریں تیار کیں جو چین کے نظم ونسق کے عمل میں سی پی سی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی گہری سوچ، وسیع عملی اقدامات، پختہ عزم اور نمایاں کامیابیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

کتاب کی پہلی جلد میں شِنہوا کی 26 خصوصی رپورٹس اور شی جن پھنگ کی 41 خبروں پر مبنی تصاویر شامل ہیں جو قومی احیا کی جانب چین کی رہنمائی میں ان کی دور اندیش قیادت، نیز نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر مبنی شی جن پھنگ نظریہ اور اس کی عملی طاقت کو بھرپور انداز میں پیش کرتی ہیں۔

کتاب کے انگریزی ایڈیشن کی رونمائی اور عالمی نظم ونسق سے متعلق ایک سیمینار منگل کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوا۔ اس تقریب میں شریک مہمانوں نے نئے عہد میں نظم ونسق کے شعبے میں چین کی جستجو اور سوچ کو سراہا اور عالمی نظم ونسق کے میدان میں چین کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!