جمعرات, فروری 26, 2026
تازہ ترینہوانگشان میں خوشیوں بھرا ریستوران،  کولمبیا کے خاندان کے کامیاب سفر کی...

ہوانگشان میں خوشیوں بھرا ریستوران،  کولمبیا کے خاندان کے کامیاب سفر کی کہانی

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): زائرہ

"میرا نام زائرہ ہے۔ میں کولمبیا سے تعلق رکھتی ہوں۔ یہ میری والدہ کا ریستوران ہے جس کا نام ‘کولیبری’ ہے۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہسپانوی زبان میں لفظ "کولیبری” ہمنگ برڈ (چھوٹے پرندے) کے لئے استعمال ہوتا ہے جو خوشی اور سرحد پار تعلقات کی علامت ہے۔ خاندان نے ایک سفر کے دوران ٹونشی کی خوبصورتی اور دلکشی سے متاثر ہو کر سال 2023 میں یہاں بسنے کا فیصلہ کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (ہسپانوی): ریناتو، زائرہ کے والد

” ہم یونہی سیر کے لئے نکلے تھے ۔ میرا دوست ہمیں اپنے آبائی شہر لے گیا۔ وہاں کا قدرتی منظر دیکھتے ہی ہمیں اس سے محبت ہو گئی۔ لوگ بے حد مہربان تھے اور ہمیں وہاں کا موسم بھی بے حد پسند آیا۔ چنانچہ ہم نے وہیں پر مستقل رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سب سے بڑھ کر ہم نے اس جگہ کا انتخاب اس لئے بھی کیا تاکہ میری بیٹی چینی زبان سیکھ سکے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں یہاں آ کر بالکل اپنے گھر جیسا احساس ہوتا ہے۔”

زبان کی رکاوٹ کے باوجود ترجمہ کرنے والے آلات اور مقامی لوگوں کی دوستانہ مدد سے زائرہ کے خاندان نے  سال 2025 میں اپنا ریستوران کھول لیا۔ اسے  آسانی سے مقامی نرسری اسکول میں داخلہ مل گیا اور اس نے بہت سے نئے دوست بنا لئے۔ اس خاندان کے لئے یہاں نہ صرف ترقی کے مواقع موجود ہیں بلکہ ایک پُرسکون اور امید بھری زندگی بھی انہیں میسر آ گئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): زائرہ

"ہم یہاں واقعی بہت لذیذ کھانا بناتے ہیں۔ کیا آپ چکھنا پسند کریں گے؟”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژاؤ جِن ژینگ، نمائندہ شِنہوا

"تو پھر میں خود ہی لے لیتا ہوں۔ کیا یہ ایپل پائی ہے؟”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): زائرہ

"جی ہاں۔”

اس قدیم گلی میں عالمی ذائقوں میں دلچسپی رکھنے والے شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بدولت یہ ریستوران سیاحوں اور مقامی شہریوں دونوں کے لئے ایک نمایاں مقام بن چکا ہے۔یہاں کئی لوگ نہ صرف باقاعدہ آنے والے مہمان ہیں بلکہ دوست بھی بن چکے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): زائرہ

"آج میں نے کاغذ کی کٹنگ کی۔ مجھے لال لفافے اور پتلی روٹی پسند ہیں۔ میں واقعی ہوانگشان کو بہت پسند کرتی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 7 (ہسپانوی):

"نیا سال مبارک ہو!”

ہوانگشان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین:

زائرہ اور اس کا خاندان ہوانگشان میں اپنا ریستوران چلا رہے ہیں

ریستوران کا نام ‘کولیبری’ ہے، جس کا مطلب ہے ہمنگ برڈ (چھوٹا پرندہ)

خاندان نے سال 2023 میں ٹونکشی کے دلکش ماحول میں رہنے کا فیصلہ کیا

والدین چاہتے تھے کہ زائرہ چینی زبان سیکھے اور نئے ماحول میں گھل مل جائے

زائرہ کو مقامی نرسری اسکول میں آسانی سے داخلہ ملا اور اس نے نئے دوست بنائے

زائرہ نے پیپر کٹنگ کی اور ہوانگشان کے روایتی کھانے بہت پسند کئے

سال 2025 میں زبان کی رکاوٹ کے باوجود ریستوران کھولا گیا

ریستوران سیاحوں اور مقامی لوگوں دونوں کے لئے ایک مشہور مقام بن گیا

ریستوران دوستانہ ماحول میں بین الاقوامی ذائقے پیش کر رہا ہے

یہ خاندان ہوانگشان میں ترقی اور خوشحال زندگی کے مواقع پا چکا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!