اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفارم 47 والے روز یاددہانی کراتے ہیں حکومت جعلی ہے،شبلی فراز

فارم 47 والے روز یاددہانی کراتے ہیں حکومت جعلی ہے،شبلی فراز

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فارم 47 والے روز یاددہانی کراتے ہیں حکومت جعلی ہے، حکومتی قوانین عوامی مفاد میں نہیں، جوڈیشری،پارلیمان کو کنٹرول کیا جارہا ہے، ملک کرائسز کا متحمل نہیں ہوسکتا،یہ کیا تاثر دینا چاہتے ہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج جو باتیں ہم یہاں کر رہے ہیں ہم نے سینیٹ کے ایوان میں کرنی تھیں، بدقسمتی سے سینیٹ کو مچھلی منڈی بنادیا گیا ہے، فارم 47 والے روزانہ ہمیں یاد دہانی کرواتے ہیں کہ حکومت جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سازش کے تحت کورم کی نشاندہی کی، ہم نے ملک کی سکیورٹی صورتحال بارے بات کرنی تھی، جعلی ووٹوں سے بٹھائے گئے کسی معاملے پر بات نہیں کرنے دے رہے، پارلیمان کومفلوج ادارہ بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو قوانین بنا رہی یہ عوام کے مفاد میں نہیں ہیں، جوڈیشری اور پارلیمان کو کنٹرول کیا جارہا ہے، یہ ملک میں کیا تاثر دینا چاہتے ہیں؟، ملک اس کرائسز کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے،یہاں بات سننے کا حوصلہ نہیں ہے،ملکی معاملات کیسے چلیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ سیاسی جدوجہد کو پر امن رکھیں، ہم آئین اور قانون کے اندر رہ کر اقدامات لے رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!