چین کے بیرونِ ملک تعینات امن دستوں نے نئے چینی سال کی خوشی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔
جنوبی لبنان میں امن دستوں کے کیمپ میں نئے چینی سال کے جشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
لبنان میں تعینات چین کی امن فورس کے 24ویں دستے نے اقوام متحدہ کی عبوری فورس برائے لبنان کے حکام، لبنان کی مسلح افواج کے نمائندوں، لبنان میں قائم چینی سفارت خانے کے عملے اور دیگر مہمانوں کو جشن کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔
رواں برس چینی قمری کیلنڈر کے مطابق گھوڑے کا سال ہے۔
جنوبی سوڈان کے شہر جوبا میں تعینات چینی امن انفنٹری بٹالین کے 12ویں دستے کی جانب سے کی گئی تہوار کی سجاوٹ پورے کیمپ میں نمایاں طور پر دکھائی دے رہی ہے۔
اپنے گھروں سے دور رہتے ہوئے بھی ایک خاندان جیسے ماحول میں نئے سال کا جشن منانا چینی امن دستوں کے لئے خاص طور پر بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
اسی دوران چینی امن دستے اقوام متحدہ کے مشنز میں بھی بدستور سرگرم ہیں۔ وہ اب بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
14 جنوری 2026 کو تعیناتی کے بعد سے ابیے میں چینی امن ہیلی کاپٹر یونٹ کے چھٹے دستے نے پرواز کے تقریباً 200 گھنٹے مکمل کر لئے ہیں۔
سال 2026 کے اس بہار کے تہوار کے دوران چینی امن دستوں کے ہیلی کاپٹر روزانہ پرواز کر رہے ہیں۔ چینی امن دستے مکمل طور پر امدادی مشنز پر مصروف ہیں اور قریبی افواج کی محفوظ واپسی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ہزاروں میل دور چینی فوجی ڈاکٹر بھی اپنی خدمات بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لبنان میں تعینات چینی امن فورس کے 24ویں بیچ کے طبی دستے نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں صحت کی نگرانی کے لئے ایک طبی ٹیم روانہ کی۔ علاج معالجے کے علاوہ چینی امن دستوں کے ڈاکٹروں نے صحت کی آگاہی کے بروشر بھی تیار کئے اور مفت کلینکس میں آنے والے گاؤں کے لوگوں کو صحت کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس کے علاوہ لوگوں کو درد کم کرنے والی اور سوزش کم کرنے والی دوائیں وغیرہ فراہم کیں۔
سال 2026 کے بہار کے تہوار کے دوران جنوبی سوڈان میں خشک موسم ہے اور دن کے وقت درجہ حرارت تقریباً 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ فوجیوں کو تقریباً 25 کلوگرام کا ساز و سامان پہن کر بغیر وقفے کے شفٹوں میں خدمات انجام دینی ہوتی ہیں۔ یہاں کے چینی امن دستوں کے بعض ارکان نے نئے سال کا استقبال بھی مشاہداتی پوسٹوں اور گشت کے دوران ڈیوٹی پر رہتے ہوئے کیا۔
بیروت اور جوبا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
بیرونِ ملک تعینات چینی امن دستے نئے سال کی خوشی منا رہے ہیں
جنوبی لبنان کے کیمپ میں تقریب، اقوام متحدہ کے حکام بھی شریک ہوئے
جوبا میں تعینات چینی دستوں نے کیمپ کو خوبصورتی سے سجایا
جشن کے باوجود چینی فوجی امن مشن کی ذمہ داریوں سے غافل نہیں
ہیلی کاپٹر یونٹ نے ابیے میں پرواز کے تقریباً 200 گھنٹے مکمل کئے
چینی فوجی ڈاکٹروں نے جنوبی لبنان میں مفت طبی کیمپ قائم کیا
شدید گرمی اور مشکل حالات کے باوجود فوجی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں
طبی ٹیم نے دیہی آبادی کے لئے صحت کی آگاہی کے بروشر تیار کئے
جنوبی سوڈان میں فوجی تقریباً 25 کلو گرام ساز و سامان پہن کر ڈیوٹی دیتے ہیں
کچھ چینی امن دستے نئے سال کے دن بھی مشاہداتی پوسٹوں اور گشت پر تھے




