منگل, فروری 24, 2026
تازہ ترینپہلے سیمی فائنل کے مقام کا فیصلہ ٹیموں کی کوالیفکیشن پر منحصر...

پہلے سیمی فائنل کے مقام کا فیصلہ ٹیموں کی کوالیفکیشن پر منحصر ہوگا، آئی سی سی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کے سیمی فائنلز کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ اگر سری لنکا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو وہ مخصوص حالات میں اپنا میچ ہوم گرائونڈ پر کھیل سکتا ہے، سیمی فائنل 1 کے مقام کا فیصلہ ٹیموں کی کوالیفکیشن پر منحصر ہوگا، اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا لیتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گا تاہم اگر پاکستان کوالیفائی نہ کر سکے اور سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم سے ٹکرائے تو یہ میچ بھی کولمبو میں ہی ہوگا۔

اگر پاکستان اور سری لنکا دونوں سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکیں تو سیمی فائنل 1 کولکتہ جبکہ دوسرا سیمی فائنل ممبئی میں کھیلا جائیگا، بھارت اگر سیمی فائنل تک پہنچتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا تاہم اگر اسکا مقابلہ پاکستان سے ہوتا ہے تو ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!