رواں برس بہار کے تہوار کے دوران چین کے صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں آنے والے سیاحوں نے دیکھا کہ روایت اور جدید ٹیکنالوجی غیر متوقع انداز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔
شاعری سنانے والے روبوٹس سے لے کر بغیر ملاح سیاحتی کشتیوں اور شہر کی صدیوں پرانی دیوار پر پہننے کے قابل معاون مشینوں ‘ایکسس کیلیٹن‘ تک یہاں جدید ٹیکنالوجی نمایاں نظر آتی ہے۔ یہ تاریخی دارالحکومت سیاحوں کو یہ دیکھنے کا موقع دے رہا ہے کہ ثقافتی سیاحت کس طرح اسمارٹ اور مزید دلچسپ بنتی جا رہی ہے۔
جدید مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس کے ایک گروپ نے اہم سیاحتی مقامات پر نمودار ہو کر سیاحوں کو کلاسیکی چینی شاعری پڑھنے کے مقابلوں میں حصہ لینے کا چیلنج دیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): گاؤ بو، بانی و چیئرمین، وزڈم لائیٹ ای آئی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
"شی آن ایک ایسا شہر ہے جو بھرپور اور ترقی یافتہ ثقافتی سیاحتی وسائل رکھتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں روبوٹک ٹیکنالوجی مزید ترقی کرے گی۔ اس طرح ثقافتی سیاحت کی صنعت کے فروغ کے مزید امکانات پیدا ہوں گے اور یہ شعبہ ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔”
کونمنگ جھیل کے سیاحتی مقام پر بغیر ملاح کے سیر و تفریح والی کشتیاں متعارف کرائی گئی ہیں جن کے ذریعے سیاح خود اپنے سفر کا راستہ طے کر سکتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی شاشا، سٹاف ممبر، کونمنگ لیک سینک ایریا
"ہفتہ وار تعطیلات اور سرکاری چھٹیوں کے دوران سمارٹ کشتیوں میں سیر کرنے کے لئے ہمارے سیاحتی مقام پر آنے والے سیاحوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ وہ ٹیکنالوجی کی بدولت آنے والی تبدیلیوں کا تجربہ کرتے ہیں جو ان کے لیے نہایت نیا اور منفرد ہوتا ہے۔”
شی آن شہر میں ایک ’ایکسس کیلیٹن‘ مشین بھی متعارف کرائی گئی ہے جو کرایہ پر دستیاب ہے۔ اس مشین کا مقصد 13 اعشاریہ 74 کلومیٹر لمبی قدیم دیوار پر چلنے کی تھکن کو کم کرنا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژاؤ بن، سربراہ، ڈیجیٹل کنٹرول سینٹر فار کلچرل ریلکس پروٹیکشن، شی آن سٹی وال
"پہننے کے قابل ایکسس کیلیٹن مشین جسمانی دباؤ کو کم از کم 40 فیصد جبکہ تھکن کے احساس کو تقریباً 60 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ دیوار کے ساتھ چار مقامات پر دستیاب ہے۔ اس کے استعمال سے مختلف عمر اور جسمانی حالت رکھنے والے سیاح اور مقامی لوگ یہاں کی سیر کا زیادہ آرام دہ اور دلچسپ تجربہ کر سکتے ہیں۔”
شی آن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین:
شی آن میں بہار کے تہوار پر جدید سیاحت کا جدید انداز سامنے آیا ہے
سیاح شاعری پڑھنے والے روبوٹس سے محظوظ ہوئے
بغیر ملاح کے کشتی کی سیر کے تجربے کا بھی موقع ملا
طویل چہل قدمی کی تھکن دور کرنے کے لئے ’ایکسس کیلیٹن‘ مشین متعارف
روبوٹک ٹیکنالوجی ثقافتی سیاحت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی
کونمنگ جھیل میں سمارٹ بوٹس پر سیاح خود اپنا راستہ پلان کر سکتے ہیں
چھٹیوں اور ویک اینڈ پر سمارٹ بوٹس کا استعمال بڑھ جاتا ہے
شی آن کے تاریخی مقامات پر سیاحت اور ٹیکنالوجی کا دلکش امتزاج دیکھا جا سکتا ہے




