بیجنگ: چینی قانون سازوں نے جمعہ کو قومی دفاعی تعلیم کے نظرثانی قانون کی منظوری دے دی ہے۔
نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں منظورہونے والا نظرثانی قانون 21 ستمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
نظرثانی قانون سے تعلیمی اداروں کے کیمپس میں قومی دفاعی تعلیم کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اس کے دائرہ کار اور رسائی کو وسیع کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیفنس ایجوکیشن کا قانون 2001 میں منظورجبکہ 2018 میں اس میں ترمیم کی گئی تھی۔
