منگل, فروری 24, 2026
پاکستانپنجاب، محکمہ سکول ایجوکیشن کا خطرناک عمارات والے سکول خالی کرنے کا...

پنجاب، محکمہ سکول ایجوکیشن کا خطرناک عمارات والے سکول خالی کرنے کا حکم، مراسلہ ارسال

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام خطرناک عمارتوں والے سکولز خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

ضلعی اتھارٹیز کو ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی، کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام خطرناک اور جزوی خطرناک سکولز کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری سکولز کی بلڈنگز پر سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر عائد ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!