اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلڈی پی آر کے کے رہنما کا متعدد فوجی تنصیبات کا معائنہ

ڈی پی آر کے کے رہنما کا متعدد فوجی تنصیبات کا معائنہ

سیول: عوامی جمہوریہ کوریا ( ڈی پی آر کے) کے صدر اور ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری  کم جونگ اُن نے متعدد فوجی تنصیبات کا معائنہ کیا۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق کم جونگ اُن نے نئی قسم کے متعدد راکٹ لانچر کی کارکردگی  جانچنے کے لیے ٹیسٹ فائرکے مشاہدہ کے علاوہ جوہری ہتھیاروں کے انسٹی ٹیوٹ اورانتہائی افزودہ یورینیم تیار کرنےوالے مرکزکا دورہ اور خصوصی آپریشن فورس کے تربیتی اڈے کا معائنہ  کیا۔

نیوکلیئر ویپنز انسٹی ٹیوٹ اینڈ نیوکلیئر میٹریل پروڈکشن بیس کے معائنے کے دوران، اعلیٰ رہنما نے جوہری وار ہیڈز اور موجودہ جوہری مواد کی تیاری کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ہتھیاروں کے درجے کے جوہری مواد کی پیداوار میں اضافے کے لیے طویل مدتی منصوبے کے لیے اہداف کاتعین کیا۔

رپورٹ کے مطابق  کم نے پیداواری لائنز کے مجموعی آپریشن کے بارے میں جاننے کے لیے یورینیم افزودگی بیس کے کنٹرول روم  اور جوہری ہتھیاروں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا اور آلات کی اسمبلنگ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پربننے والےمنصوبے کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!