جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ڈوپلیسی نے پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تنزلی کے فیصلے کی حمایت کر دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا فیصلہ حکمت عملی کے مطابق درست تھا، ٹی 20کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز میں تیز رفتار سٹرائیک ریٹ درکار ہوتا ہے، کلاسیک سٹروک کھیلنے والے کھلاڑی جیسے بابراعظم کبھی کبھار اس رفتار کے تقاضوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیسن نے بابراعظم کی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بہترین کردار دیا ہے، انکی صلاحیت کو نظرانداز نہیں کیا۔




