منگل, فروری 24, 2026
پاکستانپنجاب، حکومت کا مسودہ قانون فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ

پنجاب، حکومت کا مسودہ قانون فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے مسودہ قانون برائے فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مسودہ قانون اصلاحات کے بعد دوبارہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا، پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے فلم سازی، ڈراما، ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جانا تھی، نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف کروایا گیا تھا، فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملنا تھی۔

ایکٹ کے تحت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی مراعات دی کی تجویز تھی، فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہونا تھی، نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے ٹریننگ پروگرامز شروع ہونا تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!