ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے روس کیساتھ جدید وربا ائیر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معاہدہ تقریباً 60کروڑ ڈالر مالیت کا ہے جس کے تحت روس آئندہ تین برسوں میں ایران کو 500وربا لانچ یونٹس اور 2500 9M336 میزائل فراہم کریگا، ان میزائلوں کی ترسیل 2027سے 2029کے درمیان تین مرحلوں میں مکمل کی جائیگی۔
میڈیا کے مطابق وربا روس کا جدید پورٹیبل فضائی دفاعی نظام ہے جو کندھے پر رکھ کر فائر کیا جاتا ہے، یہ انفراریڈ گائیڈڈ میزائل کم بلندی پر پرواز کرنیوالے طیاروں، کروز میزائلوں اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سسٹم کی محدود تعداد پہلے ہی ایران کو فراہم کی جا چکی ہو۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران یہ اقدام گزشتہ برس اسرائیل کیساتھ کشیدگی کے دوران اپنے متاثرہ فضائی دفاعی ڈھانچے کی بحالی کیلئے کر رہا ہے۔




