حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے عمل کو سازگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے سات ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
رواں مالی سال کے 7ماہ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 27.92فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، توانائی اور مالیاتی شعبہ میں غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی واپسی بالترتیب 400.19 اور 371.33 ملین ڈالر ریکارڈ ہوا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ منافع کی واپسی برطانیہ میں 442.76 ملین اور چین میں 413.11 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، یہ اضافہ پاکستان کی مستحکم معاشی رفتار اور سرمایہ کاری کیلئے بہتر ماحول پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری ماحول میں آسانیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید تقویت دے رہی ہیں، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد معاشی استحکام کی علامت ہے۔




