پیر, فروری 23, 2026
تازہ ترینبہار کے تہوار پر شیامن اور تائیوان کے کین مِن جزیرے میں...

بہار کے تہوار پر شیامن اور تائیوان کے کین مِن جزیرے میں مشترکہ آتش بازی

چین کے صوبہ فوجیان کے ساحلی شہر شیامن اور قریب واقع کین مِن جزیرہ میں منگل کی شب بہار کے تہوار کے موقع پر مشترکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا جس میں چالیس ہزار سے زائد آتش بازیوں نے رات کے آسمان کو روشن کر دیا۔

گھوڑے کے سال کے پہلے دن رات آٹھ بجے شروع ہونے والا یہ تیس منٹ کا شو اُس وقت اپنے عروج پر پہنچا جب شیامن اور کین مِن جزیرہ دونوں جانب سے بیک وقت آتش بازی کی گئی۔ دونوں مقامات اپنے قریب ترین مقام پر ایک دوسرے سے دو کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہیں۔

یہ سالانہ پروگرام سال 1987 میں پہلی بار شروع ہوا اور اب ایک ایسی دیرینہ روایت بن چکا ہے جو شیامن اور کین مِن کے درمیان قریبی روابط کو اجاگر کرتا ہے۔

دونوں اطراف کے ساحلی علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد آتش بازی دیکھنے کے لئے جمع ہوئی۔  خوشیوں بھری موسیقی فضا میں گونج رہی تھی۔ کین مِن جزیرہ کے رہائشیوں نے نئے چینی سال کی خوش بختی کے لئے روایتی شیر رقص کا بھی اہتمام کیا۔

تائپے سے تعلق رکھنے والی پینگ او یا  تقریباً تیس برس سے شیامن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے یہ منظر ویڈیو کال کے ذریعے تائیوان میں موجود اپنے رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): پینگ او یا، تائپے سے تعلق رکھنے والی شیامن کی رہائشی

"مجھے یہ منظر بے حد دل کو چھو لینے والا محسوس ہوتا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ آبی گزرگاہ کے دونوں جانب رہنے والے ہم وطن ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اس امید افزا دور میں مل کر جدوجہد کریں اور اپنے خوبصورت خوابوں کو مشترکہ طور پر حقیقت کا روپ دیں۔”

ہان ینگ ہوا،  تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر ہیں جو شیامن میں مقیم ہیں۔ ان کے نزدیک مشترکہ آتش بازی کے اس مظاہرے کی اپنی جگہ ایک خاص اہمیت ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہان ینگ ہوان، تائیوانی تاجر، شیامن

"بطور چینی ہم امید کرتے ہیں کہ آبی گزرگاہ کے دونوں جانب انضمام کے عمل میں دونوں فریق قدم بہ قدم قریب آئیں تاکہ روابط میں مزید گرمجوشی اور تسلسل آئے۔ آبی گزرگاہ کے دونوں طرف کے ہم وطن باہمی انضمام اور قومی اتحاد کے حوالے سے پُرامید ہیں۔ میری دعا ہے کہ ہمارا وطن مزید مضبوط ہو اور چینی قوم کی عظیم نشاۃِ ثانیہ کا خواب پورا ہو۔”

شیامن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

شیامن اور کین مِن میں مشترکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا

چالیس ہزار سے زائد آتش بازیوں سے آسمان جگمگا اٹھا

یہ گھوڑے کے سال کے جشن کی افتتاحی تقریب تھی

دونوں اطراف سے بیک وقت آتش بازی نے سماں باندھا

شیامن اور کین مِن کی درمیانی مسافت دو کلومیٹر ہے

ساحلی علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد تقریب کے لئے جمع ہوئی

خوشیوں بھری موسیقی نے تقریب کو مزید یادگار بنایا

کین مِن میں روایتی شیر رقص کا اہتمام بھی کیا گیا

شہریوں نے ویڈیو کال کے ذریعے خوشیاں سرحد پار بھی شیئر کیں

تقریب سے باہمی روابط اور یکجہتی کے پیغام کو فروغ ملا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!