بیجنگ: چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ چین خدمات کے شعبے اور خدمات کی تجارت میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
ڈنگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے یہ بات چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز سمٹ 2024کے گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر خدمات کی تجارت میں نئے مواقع کا تبادلہ کرنے سمیت خدمات کی تجارت میں ادارہ جاتی کھلے پن کو فروغ دینا، ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دینا، خدمات کی تجارت کی ڈیجیٹل، سمارٹ اور ماحول دوست تبدیلی کو تیز کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نےکہا کہ چین وسیع مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے ، اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ کے ساتھ خدمات کی تجارت کے انضمام کو فروغ دینے ، تعاون اور ترقی کے لئے ایک نیا ماحول پیدا کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے مابین خدمات اور ڈیجیٹل تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
ڈینگ نے سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی بیجنگ میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری ین لی کے ساتھ میلے کے مقام کا دورہ کیا اور شرکت کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے بات چیت کی۔
ڈنگ نے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنی خدمات کو بہتر بنائیں ۔انہوں غیر ملکی کاروباری اداروں کی طرف سے چین میں سرمایہ کاری کرنے اور ملک کے ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پھلنے پھولنے کا خیرمقدم کیا۔
