واشنگٹن (شِنہوا) امریکی سدرن کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات بردار کشتی پر حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
سدرن کمانڈ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ یہ کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات سمگلنگ کے معروف راستوں پر چل رہی تھی اور منشیات کی سمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔
فاکس نیوز کے مطابق پینٹاگون نے کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ طور پر منشیات سمگل کرنے والی کشتیوں پر کم از کم 43 حملے کئے ہیں، جن میں کم از کم 148 افراد ہلاک ہوئے۔




