اتوار, فروری 22, 2026
انٹرنیشنلروس کی بائیکال جھیل میں 7 چینی سیاح ڈوب کر ہلاک

روس کی بائیکال جھیل میں 7 چینی سیاح ڈوب کر ہلاک

ماسکو (شِنہوا) روس کی بائیکال جھیل میں 7 چینی سیاح ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ روس کے شہر ارکوتسک میں چینی قونصلیٹ جنرل نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چینی سیاحوں کی گاڑی  جھیل کی سطح پر جمی ہوئی برف ٹوٹنے کی وجہ سے پانی میں گر گئی۔

قونصلیٹ کے مطابق ڈوبنے والی گاڑی میں 8 چینی سیاح سوار تھے۔ ایک سیاح  گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا جس کو بچا لیا گیا جبکہ 7 دیگر سیاحوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع  ملتے ہی ارکوتسک میں چینی قونصلیٹ جنرل نے اپنے ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار کو فعال کیا، فوری طور پر روسی حکام کے ساتھ رابطہ کیا، ان سے درخواست کی  کہ وہ امداد اور بحالی کے آپریشن کے لئے تمام تر کوششیں کریں اور جتنا جلدی ممکن ہو سکے حادثے کی وجوہات کا تعین کریں۔

قونصلیٹ کے حکام کو امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے کے لئے جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!