اتوار, فروری 22, 2026
انٹرنیشنلسفارتکاری و جنگ کیلئے تیار، 3 روز میں جوہری معاہدے کا ابتدائی...

سفارتکاری و جنگ کیلئے تیار، 3 روز میں جوہری معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیں گے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارتکاری و جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں، آئندہ 3 روز میں ممکنہ جوہری معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیں گے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ اعلی ایرانی قیادت کی منظوری ملنے پر یہ دستاویز امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے حوالے کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں جوہری افزودگی روکنے کی پیش کش نہیں کی، نہ ہی امریکا نے ایسا کوئی مطالبہ کیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں جوہری پروگرام کے پرامن رہنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جوہری پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!