کابل:افغانستان کے وسطی صوبے دیکنڈی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا۔
نجی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد صوبہ دیکنڈی کے رہائشی تھے جو زائرین کے استقبال کے لیے گئے تھے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
