جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرنیشنلیورپی کمیشن کو "بورڈ آف پیس" اجلاس میں شرکت کا کوئی اختیار...

یورپی کمیشن کو "بورڈ آف پیس” اجلاس میں شرکت کا کوئی اختیار نہیں، فرانس

پیرس (شِنہوا) فرانس نے ان اطلاعات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ یورپی کمیشن (ای سی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد "بورڈ آف پیس” کے اجلاس میں شرکت کی ہے اور کہا کہ یورپی کونسل نے کمیشن کو اس اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفاوریو نے معمول کی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "بورڈ آف پیس” کو غزہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس بورڈ کے اختیارات اور دائرہ کار کے بارے میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی، فرانس اس میں شرکت سے گریز کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فرانس یورپی کمیشن کی مبینہ شرکت پر "حیران” ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمیشن کو اس اجلاس میں شرکت کے لئے یورپی کونسل کی جانب سے کوئی مینڈیٹ حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن سے توقع کی جاتی ہے کہ واپسی کے بعد وہ اپنی شمولیت کی وضاحت کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!