اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکملاہیرس کے ساتھ مزید صدارتی مباحثہ نہیں ہوگا،ٹرمپ

کملاہیرس کے ساتھ مزید صدارتی مباحثہ نہیں ہوگا،ٹرمپ

واشنگٹن:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور صدارتی مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منگل کی رات فلاڈیلفیا میں اے بی سی نیوز کی میزبانی میں ہونے والے مباحثے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں ہیرس پر فاکس نیوز، این بی سی نیوز اور سی بی ایس نیوز کے مباحثے کے دعوت نامے قبول کرنے سے انکار کرنے کا الزام عائد کیا۔

‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں ہیرس نے کہا تھا کہ ہم اپنے ووٹروں کے لئے  ایک اور بحث کرنے کے پابند ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!