بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھگنگ نے بیجنگ میں شروع ہونے والے 11 ویں بیجنگ شیانگشان فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔
خط میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ایک صدی میں نہ دیکھی جانے والی عالمی تبدیلیوں اور دنیا بھر کے لوگوں کی سلامتی و استحکام سے متعلق توقعات کے پیش نظر چین عالمی سلامتی اقدامات پر عمل پیرا ہے، تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے کو مسلسل مستحکم کر رہا ہے، بین الاقوامی تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کو فروغ دے رہا ہے، عالمی سلامتی کی حکمرانی کو بہتر بنانرہا ہے اور پائیدار امن اور عالمگیر سلامتی کی حامل دنیا کی تعمیر کے لئے مسلسل کوششیں کررہا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ فورم مساوات، کھلے پن، شمولیت اور باہمی سیکھنے کے جذبے کو برقرار رکھے گا۔ وسیع تر اتفاق رائے کو فروغ اور باہمی اعتماد کو گہرا کرنے سمیت عالمی سلامتی کے چیلنجوں سے اجتماعی طور پر نمٹنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے نئے اور زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔
