جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرنیشنلبرطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار

برطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار

برطانیہ نے امریکی فورسز کو ایران پر حملے کیلئے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ممکنہ امریکی کارروائی کیلئے آر اے ایف فیئر فیلڈ اور ڈیاگو گارسیا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے خدشے کی بنیاد پر اجازت مسترد کی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے چگوس آئی لینڈز معاہدے پر اعتراض کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایران پر ممکنہ حملے کیلئے ڈیاگو گارسیا اور آر اے ایف فیئر فیلڈ ضروری ہو سکتے ہیں، ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران برطانیہ اور اتحادی ممالک پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکا اور برطانیہ کے درمیان اس نئے تنازعے کے بعد واشنگٹن اور لندن کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!