جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرنیشنلامریکی فوجی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ایران

امریکی فوجی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ایران

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی فوجی جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیا جائیگا۔

یہ بات ایران نے ممکنہ امریکی فوجی حملے کے پیش نظر اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات فوجی جارحیت کے حقیقی خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں، ایران جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی کشیدگی میں اضافہ اسکا مقصد ہے تاہم اگر حملہ کیا گیا تو وہ اپنے دفاع میں بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کریگا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں خطے میں موجود مخالف قوتوں کے فوجی اڈوں، تنصیبات اور دیگر اثاثوں کو جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔

خط میں امریکی صدر کی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ بھی دیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا کو ڈیگو گارشیا اور آر اے ایف فیئر فورڈ کے ایئر فیلڈ استعمال کرنا پڑ سکتے ہیں تاکہ ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ صورتحال کا نوٹس لے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!