جمعہ, فروری 20, 2026
تازہ ترینسوئس واچ برانڈ نے گھوڑے کے سال سے منسوب نئے ڈیزائن کی...

سوئس واچ برانڈ نے گھوڑے کے سال سے منسوب نئے ڈیزائن کی گھڑی متعارف کرا دی

نئے چینی سال ’’گھوڑے کے سال‘‘ کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کی ایک خاندانی سوئس واچ برانڈ نے برجِ فلک کی علامت سے متاثر ایک نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (فرانسیسی): دیدیئر پیٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آندرے موش

’’ گھوڑا سوئٹزرلینڈ میں ہی نہیں بلکہ ساری مغربی دنیا میں بھی بے حد پسند کیا جانے والا جانور ہے۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ چین کی ثقافت میں گھوڑا بارہ نجومی جانوروں میں شامل ہے اور سال 2026 کو ’گھوڑے کا سال‘  قرار دیا گیا ہے۔ نیا چینی سال اس تخلیق کو سامنے لانے کا ایک منفرد ذریعہ بنا۔

یہ ڈیزائن ہمارے لئے واقعی بالکل نیا ہے۔ ایک چھوٹے روایتی سوئس گھڑی ساز کے طور پر  ہم عموماً  پھولوں کے نقش و نگار کو ہی پیشِ نظر رکھتے رہے ہیں۔ لیکن رواں برس یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے نئے چینی سال اور گھوڑے کے سال کی مناسبت سے ایک خصوصی ڈیزائن تیار کیا ہے۔

یہ گھڑی سوئس کاریگری، گھڑ سواری کی نفاست اور نئے چینی سال کی علامتی روح کو یکجا کرتی ہے۔ میرے نزدیک مشرق اور مغرب کے اس امتزاج نے اس گھڑی کو ایک خاص اہمیت دی ہے۔‘‘

جنیوا، سوئٹزرلینڈ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سوئس کمپنی نے ’گھوڑے کے سال‘ سے منسوب گھڑی متعارف کرا دی

آندرے موش کمپنی کے کاریگروں نے خصوصی ڈیزائن تیار  کیا

کمپنی کے مطابق اس تخلیق میں  گھوڑے کا عکس دکھایا گیاہے

گھڑی میں سوئس کاریگری اور گھڑ سواری کی نفاست کو یکجا کیا گیا

 ڈیزائن میں مشرقی و مغربی ثقافت کے اثرات نمایاں ہیں

مغربی دنیا میں گھوڑا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا جانور ہے

چینی ثقافت میں اسے بارہ نجومی جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے

گھوڑے کو طاقت، خوبصورتی اور پیش رفت کی علامت سمجھا جاتا ہے

کمپنی کے مطابق یہ تخلیق چین کو خراجِ تحسین ہے

نئی گھڑی عالمی صارفین کے لئے منفرد اور علامتی تحفہ ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!