جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرنیشنلخواہش ہے نیا سال چینی عوام کے لئے امن، خوشحالی اور خوشی...

خواہش ہے نیا سال چینی عوام کے لئے امن، خوشحالی اور خوشی لے کر آئے، صدرموزمبیق

ماپوتو (شِنہوا) موزمبیق کے صدر ڈینیئل فرانسسکو چپاؤ نے چین کے عوام کو نئے چینی سال کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ موزمبیق اور چین نے 2025 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی ہے، دونوں ممالک نے قومی آزادی کی جدوجہد کے دور سے قائم ہونے والے تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور یہ تعلقات اب جامع اور باہمی فائدہ مند تعاون کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2026، جسے چین-افریقہ عوامی تبادلوں کا سال قرار دیا گیا ہے، خصوصی اہمیت رکھتا ہے،کیونکہ یہ دوستی،یکجہتی اور باہمی تفہیم کی اقدار کو فروغ دیتا ہے، جنہیں موزمبیق چین کے ساتھ اپنی جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے طریقہ کار کے تحت بانٹتا اور فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2026 دونوں ممالک کے درمیان قائم ہونے والی جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی 10 ویں سالگرہ کا سال بھی ہے اور اسے دوطرفہ تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے لئے ایک تزویراتی موقع کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ نیا سال چینی عوام کے لئے امن، خوشحالی اور خوشی لے کر آئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!