جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرٹینمنٹ9سالہ رفاقت ختم ہو تو زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے، انوشے...

9سالہ رفاقت ختم ہو تو زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے، انوشے اشرف

پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے طویل رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کی تکلیف کے بارے میں بات کی ہے، انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں میرا 9سالہ طویل رشتہ ختم ہوگیا اور میں ابھی تک اس غم یا تکلیف سے باہر نہیں نکل سکی، اس پر انوشے اشرف نے صارف جو شاید خاتون تھیں، کو مخاطب کر کے کہا کسی کیساتھ 9 سال گزارنا ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے، یقینی طور پر 9سال کی رفاقت ختم ہو تو اسکا زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے، بریک اپ کے بعد وقت ٹائم لائن کی طرح گزرتا ہے اور چیزیں یا حالات بہتر ہونے کا کوئی بھی نہیں بتا سکتا مگر ان حالات میں اپنی لئے جینا کمال ہے۔

اداکارہ نے صارف کو آگے بڑھنے اور اپنے لئے آج سے ہی زندگی جینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی سے زندگی میں اپنے کیلئے کچھ کریں، جستجو پیدا کریں، اگلی صبح جب سوکر اٹھیں تو سب بھول کر آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے کچھ دن بہت بھاری ہونگے مگر کچھ میں دکھ کی کیفیت کم ہوگی مگر یہ اچھی پیشرفت کا آغاز ہے اور ایک دن آپ اس حالت سے نکل جائیں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!