بیجنگ: چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے بیجنگ میں سنگاپور کے وزیر دفاع این جی انگ ہین اور کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ٹی سیحا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
این جی اور سیحا دونوں 12 سے 14 ستمبر تک شیڈول 11 ویں بیجنگ شیانگ شان فورم میں شرکت کے لئے بیجنگ میں ہیں۔
این جی کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران ژانگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین اور سنگاپور کی افواج باقاعدگی سے اعلی سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھیں گی اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دیں گی۔
این جی نے کہا کہ سنگاپور ایک چین اصول پر عمل پیرا ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
سیحا سے ملاقات کے دوران ژانگ نے کہا کہ چینی فوج کمبوڈیا کی فوج کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے اور عملی تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
اس موقع پر سیحا نے کہا کہ کمبوڈیا بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
