جمعہ, فروری 20, 2026
تازہ ترینچین آتش بازی کے سامان کی حفاظتی نگرانی کو سخت کرے گا

چین آتش بازی کے سامان کی حفاظتی نگرانی کو سخت کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ہنگامی انتظام آتش بازی کے سامان کے پورے نظام کی  مکمل حفاظتی نگرانی کو سخت کرنے کے لئے معائنہ ٹیمیں بھیجے گی تاکہ مختلف حفاظتی خطرات کو روکا جا سکے اور ان پر قابو پایا جا سکے۔

وزارت اور ریاستی کونسل کی ورک سیفٹی کمیٹی کے دفتر نے گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں آتش بازی کے سامان کی تیاری، نقل وحمل، فروخت اور اس کے استعمال  کے عمل کے دوران مکمل حفاظتی نگرانی کی تاکید کی گئی، اس کے ساتھ عوام میں آگاہی بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں اس بات کو نوٹ کیا گیا کہ بہار میلے اور لالٹین کے تہوار کے موقع پر آتش بازی کے سامان کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے جس کے دوران حفاظتی خطرات زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ مقامی حکام پر زور دیا گیا کہ وہ  آتش بازی کے سامان کے تحفظ کو بہت زیادہ اہمیت دیں اور سامان فروخت کرنے والی دکانوں اور مراکز میں حفاظتی خطرات کی نشاندہی اور انہیں حل کرنے کے لئے فوری طور پر معائنے کا انتظام کریں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ضرورت سے زیادہ سامان ذخیرہ کرنے اور مصنوعات کو دکانوں سے باہر رکھنے جیسے خطرناک طریقوں کو ختم کرنے کی کوششیں کی جائیں۔ دکانوں کے اندر سگریٹ نوشی یا شعلے جلانے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!