جمعہ, فروری 20, 2026
تازہ ترینچین کی مرکزی حکومت کے زیر انتظام تمام سرکاری کمپنیوں نے تحقیق...

چین کی مرکزی حکومت کے زیر انتظام تمام سرکاری کمپنیوں نے تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری بڑھا دی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مرکزی حکومت کے زیر انتظام تمام سرکاری کمپنیوں (ایس او ایز) نے 2025 میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا تاکہ جدت پر مبنی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظام کے متعلق چین کی ریاستی کونسل کے کمیشن نے بتایا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ان کمپنیوں کی آر اینڈ ڈی میں مجموعی سرمایہ کاری گزشتہ سال 11 کھرب یوآن (تقریباً 158.51 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی اور یہ مسلسل چوتھا سال ہے کہ سالانہ سرمایہ کاری 10 کھرب یوآن کی حد سے زیادہ رہی۔

اعداد وشمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ آمدنی کا وہ حصہ جو دوبارہ تحقیق اور ترقی میں لگایا جاتا ہے گزشتہ سال 2.86 فیصد رہا۔

ان سرکاری کمپنیوں نے آر اینڈ ڈی میں 14 لاکھ 40 ہزار افراد کو ملازمتیں دیں اور قومی سطح کے 474 آر اینڈ ڈی پلیٹ فارم قائم کئے۔  کمیشن کے مطابق یہ کمپنیاں کاروبار، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے درمیان مشترکہ جدت کو فروغ دینے میں بھی اہمیت کی حامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!