قاہرہ کی عین شمس یونیورسٹی میں منگل کے روز نیا چینی سال ’گھوڑے کا سال ‘ منانے کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں چینی اساتذہ اور مصری طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ثقافتی تبادلے کی رنگا رنگ جھلک پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں عین شمس یونیورسٹی کے عہدیدار بھی موجود تھے جن میں فیکلٹی آف اللغات (الالسن) کے ڈین اور چینی شعبے کے سربراہ شامل تھے، جبکہ چینی سفارت خانے کے نمائندے اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے مصری اور چینی ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں یونیورسٹی کے زبانوں کے شعبہ کے ڈین اور چینی شعبہ کے سربراہ سمیت عین شمس یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ قاہرہ میں چینی سفارتخانے کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے مصری اور چینی ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے مصری ڈائریکٹر ناصر عبدالعال نے کہا کہ رواں سال کی یہ تقریب اس لئے بھی ایک گہرا مفہوم اور ’’خصوصی اہمیت‘‘ رکھتی ہے کیونکہ اس کا انعقاد مصر اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے والے مصری طلبہ مصر اور چین کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طلبہ چین کو سمجھنے کے عالمی سطح کے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 1 (عربی): طالبہ، عین شمس یونیورسٹی
"آج میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام بہار کے تہوار کی تقریب میں شریک ہوں۔ میں یہاں ایک موسیقی کا مظاہرہ پیش کر رہی ہوں جس میں دو گیت شامل ہیں۔ ایک چینی زبان کا ہے اور دوسرا عربی میں ہے۔ اس بات نے دونوں ثقافتوں ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی): طالبہ، عین شمس یونیورسٹی
"ان پرفارمنسز میں حصہ لینے سے مجھے چینی گانوں اور رقص کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ میں بہار کے میلےکے دوران چینی روایات کے بارے میں مزید سیکھتی ہوں اور چینی دوست بنا کر چینی زبان بولنے کی اپنی مہارت میں بھی بہتری لاتی ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (عربی): طالبہ، عین شمس یونیورسٹی
"بہار کا تہوار ہمارے لئےایک اہم موقع ہے۔ ان فنّی مظاہروں میں حصہ لے کر ہم اپنے استاد کی رہنمائی میں چینی زبان میں اپنی مہارت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ اس طرح ہمیں چینی ثقافت کو مزید گہرائی سے سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔”
قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
قاہرہ کی عین شمس یونیورسٹی میں گھوڑے کے سال تقریب کا انعقاد
تقریب میں چین اور مصر کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی
تقریب میں چینی سفارتخانے کے نمائندے بھی موجود تھے
کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی میزبانی میں ثقافتی پرفارمنس اور موسیقی پیش کی گئی
یہ جشن مصر اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منایا گیا
چینی زبان کے مصری طلبہ باہمی سمجھ بوجھ مضبوط کرنے میں سرگرم ہیں
طلبہ نے عربی اور چینی گیت گا کر دونوں ثقافتوں کو قریب کیا
پرفارمنس سے رقص روایات سمجھنے اور زبان مہارت بہتر ہوئی بھی
پرفارمنس کے ذریعے طلبہ نے رقص، روایات اور زبان کی مہارت بڑھائی
تقریب سے دوستی، ثقافتی تبادلے اور عوامی رابطوں کو مزید فروغ ملا




