وزیراعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اورخوراک کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ نے مذکورہ خبریں سامنے آنے پر انکوائری کا حکم دیا تھا، انکوائری کمیٹی چیف فنانشل آفیسر حسنات احمد چیئرمین، سعید احمد چوہدری اور رانا نصر اللہ پر مشتمل تھی۔
کمیٹی نے انکوائری ایک روز میں مکمل کر کے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں صدر ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی اور جنرل سیکرٹری رانا مجاہد سمیت ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔




