بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی ریاست آئیووا کے دوستوں کو نئے چینی سال کا کارڈ بھیج کر تہوار کی جوابی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے حالات کتنے بھی تبدیل ہو جائیں، چینی اور امریکی عوام کے تبادلوں اور تعاون کی خواہش تبدیل نہیں ہو گی۔
41 سال قبل اپنے آئیووا کے دورے کو یاد کرتے ہوئے شی نے کہا کہ ان کا وہاں گرمجوش استقبال کیا گیا تھا اور وہ شاندار یادیں آج بھی میرے ذہن میں تازہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کی اصل امید عوام میں موجود ہے، اس کی بنیاد معاشرے میں ہے، اس کے مستقبل کا انحصار نوجوان نسل پر ہے اور توانائی ذیلی سطح پر تبادلوں سے آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان باہمی فہم اور قربت کے رشتے تبدیل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ دوست دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کے لئے پر عزم رہیں گے، زیادہ نوجوان امریکیوں کو چین-امریکہ دوستی کا وارث بننے اور امن ومحبت کو فروغ دینے کی ترغیب دیں گے، تاکہ چین-امریکہ تعلقات کی ترقی میں زیادہ حصہ ڈالا جا سکے۔




