بدھ, فروری 18, 2026
تازہ ترینپاکستانی فری لانسرز 1 ارب ڈالر برآمدی کلب کا حصہ بننے کیلئے...

پاکستانی فری لانسرز 1 ارب ڈالر برآمدی کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں فری لانسرز کی آمدنی 55کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

بانی چیئرمین پاکستان فری لانسز ایسوسی ایشن ابراہیم امین نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی فری لانسرز ایک ارب ڈالر کے برآمدی کلب کا حصہ بن جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فری لانسرز کو بیرون ملک سے ترسیلات منگوانے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ 10سال سے ایک ہی غیر ملکی مالیاتی ادارہ فری لانسرز کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے تجویز دی ہے کہ حکومت، سٹیٹ بینک اور مالیاتی اداروں کو بیرون ملک سے رقوم منتقلی کیلئے نئے شراکت دار کی تلاش کرنا ہوگی، حکومت کو چاہئے جس طرح وہ سرفہرست برآمد کنندگان کی اہمیت کو سراہتی ہے اسی طرح فری لانسرز کو بھی سراہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کو ترقی دینے کیلئے انہیں جدید غیر ملکی ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کو اپ گریڈ کر کے انہیں کمپنی تشکیل دینے کی جانب راغب کرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شعبوں کے برآمد کنندگان کی طرز پر فری لانسرز کو بھی بیرون ملک کانفرنسز اور نمائشوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں، فری لانسرز کو اپنی خدمات بہتر طور پر فروخت کرنے کے حوالے سے تربیت فراہمی کا بھی بندوبست کیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!