بدھ, فروری 18, 2026
تازہ ترینرواں مالی سال کی پہلی ششماہی، 542 ارب روپے کی بچت

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی، 542 ارب روپے کی بچت

پاکستان نے مالی سال 2025-26ء کی پہلی ششماہی میں 542 ارب روپے کا تاریخی مالیاتی سرپلس حاصل کر لیا۔

ایس آئی ایف سی حکام کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2025ء کے دوران حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ اور اخراجات پر کنٹرول کے باعث مجموعی مالیاتی توازن میں بہتری آئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران مجموعی حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں ٹیکس وصولیوں، پیٹرولیم لیوی اور سٹیٹ بینک کے منافع نے کلیدی کردار ادا کیا، غیر ٹیکس آمدن میں اضافے نے بھی مالیاتی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اخراجات میں کمی، سبسڈی کے بہتر انتظام اور غیر ترقیاتی اخراجات پر قابو پانے سے مالی نظم و ضبط کو تقویت ملی، اسی دوران قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی اور مالیاتی نظم کے باعث حکومتی مالی بچت مزید مستحکم ہوئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!