بیجنگ (شِنہوا) پیپلز بینک آف چائنہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے آخر تک چین کی بانڈ مارکیٹ میں موجود بانڈز کی کل مالیت 1967 کھرب یوآن (تقریباً 280 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
2025 میں مالیاتی منڈی کی کارکردگی سے متعلق مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سرکاری بانڈز سے حاصل ہونے والی خالص رقم 138 کھرب یوآن رہی جو 2024 کے مقابلے میں 25 کھرب یوآن زیادہ ہے۔
کارپوریٹ بانڈز سے حاصل ہونے والی خالص رقم 24 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 482.3 ارب یوآن کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
2025 کے آخر تک چینی بانڈ مارکیٹ میں بیرون ملک اداروں کے پاس موجود بانڈز کی مالیت 35 کھرب یوآن ہو گئی جو مجموعی بانڈ مارکیٹ کا 1.8 فیصد ہے۔
2025 کے دوران پانڈا بانڈز کے مجموعی اجرا کا حجم 183.06 ارب یوآن تک پہنچ گیا جبکہ 56 نئے بیرون ملک ادارے انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں شامل ہوئے۔




