آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کا سفر تمام ہوگیا ہے اور سری لنکا و زمبابوے سے شکست کھانیوالے کینگروز سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
2021 کی عالمی چیمپئن ٹیم کے رواں ایونٹ میں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کا انحصار صرف زمبابوے کے بقیہ میچز میں شکست پر تھا تاہم پالی کیلے میں آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس سے آسٹریلیا کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں اور زمبابوے کی ٹیم 5 پوائنٹس کیساتھ ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔
دوسری جانب آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں، آسٹریلیا کے صرف دو پوائنٹس ہیں اور اس کا صرف ایک میچ باقی ہے یوں اگر کینگروز وہ میچ جیت بھی جائیں تب بھی صرف مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے۔




