قومی کرکٹر حسن علی پہلے بیٹے کے باپ بن گئے ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر دی۔
انہوں نے لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سامیعہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے فرد کو خوش آمدید کہا ہے، الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا حمدان حسن علی خیریت سے ہے اور اس کی ماما (میری ملکہ) بھی بالکل ٹھیک ہیں۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعائوں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست بھی کی۔
یاد رہے کہ حسن علی نے 2019میں بھارت سے تعلق رکھنے والی سامیعہ سے شادی کی تھی جن سے انکی دو بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل بھی ہیں۔




