بدھ, فروری 18, 2026
انٹرنیشنلقازقستان اور امریکا کے درمیان معدنیات شعبے میں 1.1 ارب ڈالر کا...

قازقستان اور امریکا کے درمیان معدنیات شعبے میں 1.1 ارب ڈالر کا معاہدہ

قازقستان اور امریکا کے درمیان اہم معدنیات کے شعبے میں معاہدہ ہوگیا ہے اور دونوں جانب سے 1.1ارب ڈالر مالیت کے سٹریٹجک سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معاہدہ سمرق قازینا فنڈ کی ذیلی کمپنی تاو کین سمرق اور امریکی کمپنی قفقاز کیپٹل گروپ ایل ایل سی کے درمیان طے پاگیا ہے۔

سمرق قازینا کی پریس سروس کے مطابق ان دستاویزات میں سیل اینڈ پرچیز ایگریمنٹ اور شیئر ہولڈرز ایگریمنٹ شامل ہیں۔

دستخطی تقریب میں سمرق قازینا کے چیف ایگزیکٹو نورلان ژاکوپوف بھی موجود تھے، منصوبے کے تحت قازقستان میں نارتھ کاتپار اور اپر کائر اکتی کے ذخائر کی بنیاد پر ٹنگسٹن کی گہری پراسیسنگ کیلئے ایک ہائی ٹیک پلانٹ قائم کیا جائیگا جس سے تقریبا ً2ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

کوو کیپٹل منصوبے میں کم از کم 1.1ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، نارتھ کاتپار منصوبہ امونیم پیراٹنگسٹیٹ کی پیداوار پر مرکوز ہے، حکام کے مطابق مالی سرمایہ کاری کے علاوہ سٹریٹجک شراکت دار جدید کان کنی، پراسیسنگ اور بینی فیسیشن ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا جبکہ تیار شدہ مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں فروغ دینے میں معاونت کرے گا، جس میں امریکی حکومت کیساتھ آف ٹیک معاہدے بھی شامل ہونگے۔

منصوبے پر عملدرآمد کو عالمی اہم معدنیات کی سپلائی چین میں قازقستان کے کردار کو مضبوط بنانے، خام مال کی پراسیسنگ کو فروغ دینے اور صنعتی شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!