قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی بغیر شیڈول کے اچانک وینزویلا پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر اور وینزویلا کی حکومتوں کی جانب سے قطری وزیراعظم کے اس دورے کے شیڈول یا ایجنڈے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
قطر طویل عرصے سے وینزویلا اور امریکا کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے، وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں بھی قطر نے معاونت کی تھی۔




