بدھ, فروری 18, 2026
تازہ ترینمکاؤ بھر میں نئے چینی نئے سال کی خوشیوں کی لہر ...

مکاؤ بھر میں نئے چینی نئے سال کی خوشیوں کی لہر چھا گئی

مکاؤ (شِنہوا) قمری کیلنڈر  پر گھوڑے کا سال آتے ہی مکاؤ کی گلیاں سجاوٹ اور خوشی سے جگمگا رہی ہیں۔ شہر بھر کے رہائشی علاقوں اور تجارتی مراکز نے نئے سال کی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

مکاؤ میں تعطیلاتی روایت میں پھول اب بھی مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ ٹاپ سیئاک سکوائر پر نئے چینی سال کی مارکیٹ خوبصورت مناظر کے ساتھ کھل گئی ہے۔ کھانوں، تحائف کے سٹالز اور کھیلوں کے سٹینڈ اس پورے  علاقے  میں لگائے گئے ہیں، تاہم پھول فروخت کرنے والے افراد زیادہ مصروف ہیں۔

پھولوں کی دکان میں کام کرنے والے عملے کے ارکان، جو اس مارکیٹ میں گزشتہ دس سال سے شرکت کر رہے ہیں، نے شِنہوا کو بتایا کہ اس تہوار کے پیش نظر آرکڈ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے پھول ہیں۔ آڑو کے پھول، جنہیں  اچھی قسمت کی نشانی سمجھا جاتا ہے، بھی مقبول ہیں، اس کے ساتھ  لکی بانس اور منی ٹریز بھی کافی مشہور ہیں، یہ سب خوش بختی کے پودے مانے جاتے ہیں۔

اے-ما مندر کے قریب ’’بارا لکی بلیسنگ مارکیٹ‘‘ بھی کھل گئی ہے، جو روایت اور جدید رجحانات کو یکجا کرتی ہے۔ یادگار کھیلوں کے سٹالز، عملی دستکاری کی ورکشاپس اور تہوار کے پروگرام ہر عمر کے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!