بدھ, فروری 18, 2026
انٹرٹینمنٹبھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے کی شادی کا دعوت نامہ...

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے کی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

نامور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا کافی عرصے سے اپنی مبینہ شادی کی خبروں کے باعث سرخیوں میں ہیں اور اب سوشل میڈیا پر انکا مبینہ شادی کا کارڈ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل دعوت نامہ دونوں سے منسوب کیا جارہا ہے جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔

وائرل ہونیوالے دعوت نامے کے مطابق دونوں اداکار 26 فروری کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنیوالے ہیں، کارڈ پر درج تفصیلات کے مطابق استقبالیہ تقریب 4 مارچ کو شام 7 بجے کے بعد حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔

دعوت نامے میں لکھا ہے کہ میں آپکو ایک خاص خبر دینا چاہتا ہوں اور اپنی زندگی کے ایک اہم لمحے میں شریک ہونے کی دعوت دینا چاہتا ہوں، آپ سب کی محبت اور دعائوں کیساتھ، رشمیکا اور میں 26 فروری کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کر رہے ہیں۔

کارڈ میں قریبی رشتہ داروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ہم اپنی زندگی کا یہ نیا باب شروع کر رہے ہیں اور اپنی خوشیوں کی یادیں بنا رہے ہیں، آپکی شرکت ہمارے لئے بے حد اہم ہوگی، آپکی موجودگی اور دعائیں اس موقع کو ہمارے لئے مزید خاص بنا دیں گی، ہم آپکو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہماری شادی کی استقبالیہ تقریب میں شریک ہوں اور ہمیں دعائیں دیں جو 4 مارچ کو تاج کرشنا بنجارہ ہلز حیدرآباد میں منعقد ہوگی تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ دعوت نامہ آفیشل اور مستند ہے یا نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!